اپنی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں

اپنی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں آج یعنی ماہ اکتوبر کی دوسری جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہ...


اپنی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں
آج یعنی ماہ اکتوبر کی دوسری جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نظر کی کمزوری اور نابینا پن سمیت آنکھوں کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ماہرین چشم کے مطابق آنکھوں کی بیماریوں میں سے 80 فیصد کو با آسانی روکا جاسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 18 کروڑ افراد بر وقت تشخیص نہ ہونے کے باعث نابینا پن کی جانب بڑھ رہے ہیں جن کی تعداد سنہ 2020 تک 36 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔
صرف پاکستان میں 66 فیصد افراد موتیا، 6 فیصد کالے پانی اور 12 فیصد بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ بیماریاں بتدریج نابینا پن کی طرف لے جاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل اشیا جیسے کمپیوٹر اور موبائل فون ہمیں ڈیجیٹل بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی دین ان اشیا کی جلتی بجھتی اسکرین ہماری آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں اس کے باوجود ہم ان چیزوں کے ساتھ بے تحاشہ وقت گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں ان کے مطابق موبائل کی نیلی اسکرین خاص طور پر آنکھوں کی مختلف بیماریوں جیسے نظر کی دھندلاہٹ، آنکھوں کا خشک ہونا، گردن اور کمر میں درد اور سر درد کا سبب بنتی ہیں۔
ان اسکرینوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا نہ صرف آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ دماغی کارکردگی کو بھی بتدریج کم کردیتا ہے جبکہ یہ آپ کی نیند پر بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔ آپ رات میں ایک پرسکون نیند سونے سے محروم ہوجاتے ہیں اور سونے کے دوران بار بار آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

ڈیجیٹل بیماریوں سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

ماہرین کے مطابق سب سے پہلا اصول 20 ۔ 20 ۔ 20 کا ہے۔ اپنے کمپیوٹر کی اسکرین سے ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈز کے لیے 20 فٹ دور موجود کسی چیز کو دیکھیں۔
اپنی پلکوں کو بار بار جھپکائیں۔ بعض افراد کام میں اس قدر منہمک ہوجاتے ہیں کہ انہیں پلکیں جھپکانا یاد نہیں رہتا۔ پلکیں نہ جھپکانے کی عادت سے آہستہ آہستہ آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔
کمپیوٹر کی اسکرین اور اپنے درمیان فاصلہ رکھیں۔
اپنے موبائل اور کمپیوٹر کی اسکرین کی برائٹ نیس کو کم کریں۔
ایسے چشمے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جن میں ایسے آئینے لگے ہوں جو الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روک کر انہیں واپس بھیج دیں اور آنکھوں کی طرف نہ جانے دیں۔ اس طرح کے چشمے بازار میں عام دستیاب ہیں۔

بینائی کے لیے بہترین ورزشیں

بینائی کی بہتری کے لیے مختلف سمتوں میں دیکھنا بہترین ورزش ہے۔
سب سے پہلے اوپر اور نیچے کی جانب آنکھ کی پتلی کو گھمائیں۔ اوپر اور نیچے کی جانب 5 بار دیکھیں اور یہ عمل 3 بار دہرائیں۔
اس کے بعد آنکھوں کی پتلیوں کو دائیں اور بائیں جانب حرکت دیں اور اس میں بھی 5 بار دائیں اور 5 بار بائیں دیکھیں اور یہ عمل بھی 3 بار دہرائیں۔
ایک اور ورزش میں آپ آنکھوں کو ترچھا کر سکتے ہیں اور دائیں اور اوپر کے جانب دیکھنے کی بجائے درمیان میں دیکھیں اور پھر آنکھ کی پتلی کو نیچے بائیں جانب لائیں۔ اسے بھی اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق دہرائیں۔
آنکھوں کا مساج بھی بہترین ورزش ہے۔ اپنی آنکھوں کو ہتھیلیوں کی مدد سے مساج کر کے پرسکون بنانے کے ساتھ نظر کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں اور اردگرد خون کی گردش بہتر ہوگی۔

مساج درج ذیل طریقہ سے کریں۔

رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر آنکھوں کی اندر کی جانب والے کناروں کا مساج ضرور کریں۔ ان جگہوں کو ایک سے دو منٹ تک دبائیں۔
ایک تولیے کو گرم پانی اور دوسرے کو ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں۔ گرم تولیے کو چہرے پر اس طرح رکھیں کہ آنکھیں بھی ہلکا سا کور ہوجائیں۔ 2 سے 3 منٹ بعد گرم تولیے کو ہٹائیں اور ٹھنڈے تولیے کو 3 منٹ تک رکھیں۔
تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر آنکھوں، ماتھے، گالوں اور چہرے پر لگائیں اور آنکھیں بند کر کے ماتھے اور آنکھوں کا مساج کریں۔
اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، اپنی آنکھوں کو بند کریں اور اپنے انگلیوں کی مدد سے بھنوں کے اوپر ایک سے دو منٹ تک مساج کریں۔ ساتھ ہی آنکھوں پر ہلکا سا دباؤ بھی ڈالتے جائیں۔ اس طرح آنکھوں کا دوران خون بہتر ہو جائے گا۔

بینائی کے لیے بہترین غذائیں

ایسی غذائیں جو آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔ ان میں سب سے عام غذائیں کھیرا اور گاجر ہیں۔
مچھلی بھی بینائی کے لیے بہترین ہے۔ کام کرنے کے دوران موٹاپے میں اضافہ کرنے والے اسنیکس کے بجائے بادام کھائیں۔ یہ آنکھوں اور دماغ دونوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

WRITE FOR US

Name

A Hameed,2,Aanchal Digest,43,Ahadees Books,1,Aleem ul Haq Haqqi,2,Areej Shah Novels,1,Army Jobs,1,Articles,145,Ashfaq Ahmed,3,Aslam Rahi M.A,1,Automobiles,3,Autos,5,Business,106,Casino,11,CBD,9,Celebrities,1,Children Books,1,Computer Books,32,Computer Tips,11,Computing Magazine,22,Creative Design; Business,1,Crypto,65,Dalda Ka Dastarkhwan,1,Darr Digest,7,Devta All Parts,1,Dictionaries,3,Digest,1,Digital Marketing,18,Dosheeza Digest,1,Ecommerce,3,Education,2,English Books,8,English Dictionary,2,Entertainment,10,Essay Writing,12,FIA Jobs,1,Finance,16,Fintech,4,Food,1,Forex Trading,4,Gaming,47,General Knowledge Books,1,Global Science Magazine,7,Haalim Episodes,1,Halim Novel Episodes,1,Hashim Nadeem,8,Hasrat Mohani,1,Health,62,Health Books,2,Health News,28,Health Videos,2,Hijab Digest,17,Hina Digest,20,Historical Books,3,Historical Novels,2,Home Decoration,6,Home Improvements,10,How To,23,Iffat Sehar Tahir,1,Imran Series,6,Insurance,10,Interesting News,36,Internet,3,Islamic Books,14,IT Books,9,IT Urdu Magazines,9,Jasoosi Digest,22,Job Advertisements,8,Jobs,8,Khawateen Digest,44,Kiran Digest,20,Languages Learning Books,1,Law,10,Legal,4,Lifestyle,10,M.A Rahat,1,Maha Malik,1,Marketing,8,Masala Magazine,1,Maulana Ahmad Saeed Dehlwi,1,Mazhar Kaleem,5,Mehwish Ali Novels,1,Mohiuddin Nawab,13,Muhammad Idrees Khan,1,Naseem Hijazi,1,Naye Ufaq Digest,10,News,23,Nighat Abdullah,1,Nimra Ahmed,10,Pakeeza Digest,19,Pakistan History Books,1,Personal Computer,13,Personal Development,4,Poetry,1,Poetry Books,2,Psychology,9,Quotes websites,1,Real Estate,6,Religious Urdu Books,3,Reviews,10,Rida Digest,3,Rohani Digest,1,Romantic Urdu Novels,53,Sachi Kahaniyan Digest,10,Sadia Abid,1,Saheena Chanda Mehtab,1,Sarguzasht Digest,23,Sayara Digest,3,Scientific Books,5,SEO,22,Shadi Books,1,Shayari,1,Shuaa Digest,44,Smartphones,26,Social Books,3,Software,11,Sports,2,Sultan Bashir Mahmood,8,Sumaira Hameed,2,Sumaira Sharif Toor,1,Sumera Shareef Toor,1,Sumera Sharif Toor,1,Suspense Digest,25,Syed Wasi Shah,1,Taleem o Tarbiat Magazine,8,Tariq Mehmood Majzoobi,1,Technology,98,Technology News,32,Telecom Jobs,1,top 10,1,Traveling,2,Trending,3,Tutorials,1,Ubqari Magazine,23,Umera Ahmed,19,Urdu Articles,2,Urdu Computer Books,5,Urdu Dictionary,2,Urdu Digest,3,Urdu Health Books,1,Urdu Islamic Books,10,Urdu Novels,76,Ushna Kausar Sardar,1,Wallpapers,1,Windows,1,Women Books,1,บ่อนคาสิโน,1,
ltr
item
Urdu Soft Books: Well-researched and Best Quality Trending Articles | Famous Urdu Books and Novels: اپنی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں
اپنی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں
https://4.bp.blogspot.com/-wNutWbCs8hU/W7-FAmi7SkI/AAAAAAAAIQY/njkdmEaARpQ0kzE8ZUSYLhSEfl7gN8zMACLcBGAs/s1600/Eyes-Weakness.jpg
https://4.bp.blogspot.com/-wNutWbCs8hU/W7-FAmi7SkI/AAAAAAAAIQY/njkdmEaARpQ0kzE8ZUSYLhSEfl7gN8zMACLcBGAs/s72-c/Eyes-Weakness.jpg
Urdu Soft Books: Well-researched and Best Quality Trending Articles | Famous Urdu Books and Novels
https://www.urdusoftbooks.com/2018/10/blog-post.html
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/2018/10/blog-post.html
true
5663797177417284559
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content