گوگل کا غیراستعمال کردہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے غیر فعال ای میل اکاؤنٹ کے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے.

Google will delete accounts that have been inactive for two years
سال 2020 میں پیش کی جانے والی پُرانی پالیسی میں کمپنی نے گوگل فوٹوز کے لیے لا محدود اسٹوریج کو ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرگوگل فوٹوز اکاؤنٹ میں موجود ڈیٹا کو دو سال کے عرصے تک استعمال نہ کیا گیا تو کمپنی اس کو ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔ 

لیکن حال ہی میں گوگل کی پروڈکٹ منیجر رُوتھ کریشلی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی اکاؤنٹ دو سال تک غیر استعمال شدہ رہے گا تو اس کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی رواں برس دسمبر 2023 سے قبل نافذ العمل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ڈیلیٹ کیے گئے جی میل ایڈریس کو دوبارہ استعمال کے لیے دستیاب بھی نہیں کیا جائے گا۔ 

گوگل کے مطابق اکاؤنٹ کے فعال ہونے کا اندازہ ای میل پڑھنے یا بھیجنے، گوگل ڈرائیو استعمال کرنے، یوٹیوب ویڈیو دیکھنے، گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے، گوگل سرچ استعمال کرنے یا جی میل ایڈریس سے کسی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن  یا سروس میں سائن اِن کرنے سے لگایا جاتا ہے۔ 

گوگل کی پروڈکٹ مینیجر روتھ کریشلی کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق ہوتے ہیں کمپنی ان اکاؤنٹس سے شروعات کرے گی جن  کو بنانے کے بعددوبارہ کبھی بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ ممکنہ طور پر اس میں وہ تمام  جی میل اکاؤنٹس ابتدا میں ہی زد میں آجائیں گے جن کو کسی وقتی ضرورت کے تحت بنا کر چھوڑدیا جاتا ہے اوراُن کے پاس ورڈ کو بھی محفوظ کرنے 

کے لیے نوٹ نہیں کیا جاتا۔


News Sources:



WRITE FOR US