عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟

SHARE:

عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟ اس کے لیے ہم دنیا کی انوکھی اور نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں جن سے آپ کو روزمرہ اشیاء کے اندرون کے بارے میں جاننے میں بہت مدد ملے گی۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ روزمرہ زندگی میں دکھائی دینے والی اشیا اندر سے کیسی ہوتی ہیں؟ تو جانئے کہ اشیا کی اصل ماہیت کیا ہے۔ فوٹو: فائل
عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟ اس کے لیے ہم دنیا کی انوکھی اور نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں جن سے آپ کو روزمرہ اشیاء کے اندرون کے بارے میں جاننے میں بہت مدد ملے گی۔
زندگی کی ہنگامہ خیزی اور بھاگ دوڑ میں ہم سوچتے ہی نہیں کہ روزمرہ کی اشیا اور دکھائی دینے والی چیزوں کی ماہیت یا اصلیت کیا ہے۔ مثلاً ایک کریڈٹ کارڈ کے اندر کیا ہوتا ہے یا پھر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا سب سے اونچا مقام کیسا دکھائی دیتا ہے؛ تو جانیے کہ اشیا کس طرح نظر آتی ہیں۔
دستی بم یا ہینڈ گرنیڈ کے اندر باریک چھرے اور لوہے کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب اس کی پن کھینچی جاتی ہے تو اس کے اندر فیوز پھٹتا ہے جو بارود کو جلاتا ہے۔ بارود سے خارج ہونے والی گیسیں اسے پھاڑتی ہیں اور دستی بم کے ٹکڑے دور دور تک پھیل کو دشمن کو زخمی یا ہلاک کرتے ہیں۔
کریڈٹ کارڈ کے اندر دیکھیں تو اس میں ایک چپ اور مقناطیسی پٹی (اسٹرپ) ہوتی ہے۔ بعض کارڈز میں آرایف آئی ڈی ٹیگز بھی ہوتے ہیں۔ ان میں آپ کی معلومات اور اکاؤنٹ کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔
گاڑی اور ٹرک کے ٹائروں پر اوپر تلے سخت ربڑ ہوتا ہے اور اس کے اندر باریک تاروں کا ایک جال ہوتا ہے۔ یہ جال ٹائروں کو ان کی درست شکل میں رکھتا ہے اور کار چلتے دوران ٹائر پر پڑنے والے دباؤ کو بھی جھیلتا ہے۔
سچے موتیوں کو درمیان سے کاٹا جائے تو ان کے اندر خوبصورت خدوخال دکھائی دیں گے۔
قدرت نے ہاتھوں کی صورت میں ہمیں جو نعمت دی ہے وہ لاجواب ہے۔ ہاتھوں کے اندر خون کی نالیوں اور رگوں کا ایک پیچیدہ جال ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ہاتھوں کو چلانے، ٹھنڈا گرم محسوس کرنے، پسینہ بہانے اور دیگر امور انجام دینے میں نمایاں کردار ادار کرتا ہے۔
گٹار کے اندر سے لی گئی یہ دلچسپ تصویر کسی بڑے تعمیراتی شاہکار کو ظاہر کررہی ہے۔ آگے کی جانب کھلے حصے میں گٹار کے تار دیکھے جاسکتے ہیں جو سُر بکھیرتے ہیں۔
آسمان کی تاریکی میں رنگا رنگ آتش بازی بہت اچھی لگتی ہے لیکن جب آتش بازی کی رنگارنگ روشنیاں بکھیرنے والے ایک نظام کو اندر سے دیکھا گیا تو وہ کچھ اس طرح دکھائی دیا۔
یہ ہے دنیا کی سب اونچی چوٹی ایورسٹ کا وہ سرا  ہے جہاں پہنچ کر کسی بھی کوہ پیما کو اس کی منزل مل جاتی ہے۔ اس تصویر میں ماؤنٹ ایورسٹ کے بلند ترین مقام (سمٹ) کی ایک سیلفی ہے۔ اسے دیکھیے اور محسوس کیجیے کہ ایورسٹ کا بلند ترین مقام کیسا ہوگا۔
نیلگوں سمندروں میں وہیل کسی فوارے کی مانند پانی کی پھوار چھوڑتی نظر آتی ہے جسے وہیل کے سانس لینے کا عمل کہا جاتا ہے۔ دیکھیے اس تصویر میں وہ مقام (بلو ہول) جہاں سے وھیل پانی اوپر پھینکتی ہے۔

COMMENTS

Name

A Hameed,2,Aanchal Digest,28,Ahadees Books,1,Aleem ul Haq Haqqi,2,Army Jobs,1,Articles,5,Ashfaq Ahmed,3,Aslam Rahi M.A,1,Children Books,1,Computer Books,32,Computer Tips,11,Computing Magazine,22,Dalda Ka Dastarkhwan,1,Darr Digest,7,Devta All Parts,1,Dictionaries,3,Digest,1,English Books,6,English Dictionary,2,FIA Jobs,1,Forex Trading,1,General Knowledge Books,1,Global Science Magazine,7,Haalim Episodes,1,Halim Novel Episodes,1,Hashim Nadeem,8,Hasrat Mohani,1,Health,13,Health Books,2,Health News,27,Health Videos,2,Hijab Digest,14,Hina Digest,11,Historical Books,3,Historical Novels,2,Iffat Sehar Tahir,1,Imran Series,6,Interesting News,42,Islamic Books,13,IT Books,9,IT Urdu Magazines,9,Jasoosi Digest,10,Job Advertisements,8,Jobs,8,Khawateen Digest,29,Kiran Digest,10,Languages Learning Books,1,M.A Rahat,1,Maha Malik,1,Masala Magazine,1,Maulana Ahmad Saeed Dehlwi,1,Mazhar Kaleem,5,Mohiuddin Nawab,13,Muhammad Idrees Khan,1,Naseem Hijazi,1,Naye Ufaq Digest,9,Nighat Abdullah,1,Nimra Ahmed,9,Pakeeza Digest,11,Pakistan History Books,1,Poetry,1,Poetry Books,2,Quotes websites,1,Religious Urdu Books,3,Rida Digest,2,Rohani Digest,1,Romantic Urdu Novels,56,Sachi Kahaniyan Digest,7,Sadia Abid,1,Saheena Chanda Mehtab,1,Sarguzasht Digest,11,Sayara Digest,1,Scientific Books,5,Shadi Books,1,Shayari,1,Shuaa Digest,29,Site Notifications,1,Social Books,3,Sultan Bashir Mahmood,8,Sumaira Hameed,2,Sumaira Sharif Toor,1,Sumera Shareef Toor,1,Sumera Sharif Toor,1,Suspense Digest,11,Syed Wasi Shah,1,Taleem o Tarbiat Magazine,8,Tariq Mehmood Majzoobi,1,Technology News,33,Telecom Jobs,1,top 10,1,torrent,1,Ubqari Magazine,22,Umera Ahmed,19,Urdu Computer Books,5,Urdu Dictionary,2,Urdu Digest,1,Urdu Health Books,1,Urdu Islamic Books,9,Urdu Novels,68,Ushna Kausar Sardar,1,Women Books,1,
ltr
item
Urdu Books and Urdu Novels: عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟
عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟
عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟ اس کے لیے ہم دنیا کی انوکھی اور نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں جن سے آپ کو روزمرہ اشیاء کے اندرون کے بارے میں جاننے میں بہت مدد ملے گی۔
https://2.bp.blogspot.com/-8K2dIUHaw4M/WoVJ9b-tl-I/AAAAAAAAGCc/wa9-PAP9ECQod6j2R0ixIQnL6jN0Fht5gCLcBGAs/s640/Common-Things-Inside-View.jpg
https://2.bp.blogspot.com/-8K2dIUHaw4M/WoVJ9b-tl-I/AAAAAAAAGCc/wa9-PAP9ECQod6j2R0ixIQnL6jN0Fht5gCLcBGAs/s72-c/Common-Things-Inside-View.jpg
Urdu Books and Urdu Novels
https://www.urdusoftbooks.com/2018/02/blog-post_15.html
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/2018/02/blog-post_15.html
true
5663797177417284559
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share. STEP 2: Click the link you shared to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy