بے خوابی دور کرنے کے 10 بہترین طریقے

ماہرین طب کے مطابق بے خوابی کی کوئی مخصوص تعریف یا کوئی مخصوص کلیہ نہیں کہ اتنے گھنٹے سے کم نیند کو بے خوابی تصور کیا جائے۔ بعض افراد کو...

ماہرین طب کے مطابق بے خوابی کی کوئی مخصوص تعریف یا کوئی مخصوص کلیہ نہیں کہ اتنے گھنٹے سے کم نیند کو بے خوابی تصور کیا جائے۔ بعض افراد کو تین تا چار گھنٹے کی نیند ہی ہشاش بشاش کردیتی ہے اور بعض سات آٹھ گھنٹے سونے کے بعد بھی نیند پوری نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو سونے میں مشکل پیش نہیں آتی، ان کی آنکھ بستر پر جانے کے کچھ ہی دیر بعد لگ جاتی ہے مگر تھوڑے تھوڑے وقفوں کے بعد وہ نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں۔
اس طرح ہر شخص کے لیے بے خوابی کا مطلب مختلف ہوسکتا ہے۔ بہرحال مجموعی طور پر بے خوابی سے مراد پُرسکون نیند کی کمی ہے جو آپ کو ہشاش بشاش اور تازہ دم نہیں کرتی۔
ذیل کی سطور میں کچھ نکات بیان کیے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بے خوابی سے نجات پاسکتے ہیں اور پُرسکون اور تازہ دم کردینے والی نیند لے سکتے ہیں:

خواب گاہ کو پُرسکون بنائیے

ہرممکن کوشش کرکے اپنی خواب گاہ کو پُرسکون بنائیے، اس میں شور کرنے والی کوئی شے نہ ہو، چھت اور دیواروں کا رنگ آنکھوں کو چُبھنے والا نہ ہو۔ اسی طرح بیڈ، اس کی چادر، پردے اور فرنیچر کا رنگ بھی جاذب نظر اور سُکون بخش ہو۔ اس سے پہلے آپ کو کمرے کی لمبائی اور چوڑائی کے حساب سے موزوں بیڈ اور گدے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ پرانے گدے یا میٹریس سے گریز کریں کیوں کہ یہ عضلاتی مسائل پیدا کرسکتا ہے اور پُرسکون نیند کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح غلط گدے کا انتخاب بھی آپ کو میٹھی نیند سے محروم کرسکتا ہے۔

بستر پر آکر غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز

بستر پر بیٹھ کر یا لیٹ کر ٹیلی ویژن دیکھنے، کام کرنے، کھانے پینے اور دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں۔ بستر کو صرف سونے کے لیے استعمال کریں۔ ا گر آپ کو سونے سے قبل کتب بینی کی عادت ہے تو بسترپر دراز ہوکر صرف وہ کتابیں پڑھیں جو آپ کے اعصاب کو پرسکون کرنے میں معاون ہوں۔

’’ ری کنڈیشننگ‘‘ سے کام لیں

’’ ری کنڈیشننگ‘‘ ایک طبی اصطلاح ہے جو ایک تکنیک کے لیے استعمال ہوتی ہے جس سے بے خوابی کے علاج میں مدد لی جاتی ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے بے خوابی کے مریض کو اس کے بستر سے مانوس کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ مسلسل بے خوابی کا شکار ہیں تو پھر آپ دوسرے کمرے میں سونا شروع کردیں تاکہ اس بستر کے ساتھ آپ کا تعلق منقطع ہوجائے اور اس سے وابستہ آپ کے لاشعور میں بیٹھی ہوئی یہ سوچ دھندلاجائے کہ اس بستر پر مجھے نیند نہیں آتی۔
ماہرین کے مطابق اگر بستر پر دراز ہونے کے 20 سے 30 منٹ تک نیند نہ آئے تو پھر بستر چھوڑ دینا چاہیے اور آپ دوسری سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں۔ جب تھکن سوار ہو تو پھر بستر کا رُخ کریں۔ مگر بستر سے دور رہتے ہوئے ایسے کام نہ کریں جو آپ کو جاگتے رہنے پر مجبور کردے۔ مثلاً ٹی وی نہ دیکھیں، کمپیوٹر اور سیل فون استعمال کرنے سے گریز کریں، اسی طرح تیز روشنیوں اور گھڑی کو دیکھنے سے بھی اجتناب برتیں اور جب دماغ تھکنے لگے تو بستر پر لوٹ آئیں۔

سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کریں

سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کرنا ایک بہترین عمل ہے ایسا کرنے سے بے خوابی کی شکایت دور ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ مقررہ وقت پر سونے اور جاگنے سے انسانی جسم ان اوقات کے مطابق سونے اور جاگنے کا عادی ہوجاتا ہے۔ پھر جب سونے کا وقت ہوتا ہے تو خود بہ خود آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں اور مقررہ وقت پر انسان بیدار ہوجاتا ہے۔ کچھ عرصے تک یہ مشق کرنے سے جسم مقررہ اوقات کے مطابق عمل کرنے یعنی سونے اور جاگنے کا عادی ہوجاتا ہے اور بے خوابی سے نجات مل سکتی ہے۔

قیلولہ کریں مگر کم وقت کے لیے

بعض افراد سہ پہر کے وقت نیند لیتے ہیں۔ وہ لوگ جو ملازمت نہیں کرتے یا اپنے کاروبار کے دوران بھی انھیں سہ پہر میں فارغ مل جاتا ہے ان میں عام طور پر یہ عادت دیکھنے میں آتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سہ پہر کا سونا رات کی نیند کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ چاہے آپ کتنے ہی تھکن سے چُور کیوں نہ ہوں، نیند کی دیوی روٹھی رہے گی۔ اگر سہ پہر میں نیند لینی ہے تو پھر اس کا دورانیہ اوسطاً 20 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح ویک اینڈ پر معمول سے زیادہ سونا بھی بے خوابی کا سبب بن سکتا ہے۔

کیفین سے اجتناب

کیفین ایک کیمیائی مرکب ہے جو چائے، کافی، چاکلیٹ اور کولا مشروبات میں موجود ہوتا ہے۔ یہ نیند کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سہ پہر اور شام کے اوقات میں ایسی تمام چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے جن میں یہ مرکب شامل ہو۔ ہمارے معاشرے میں شام کے وقت اور کھانے کے بعد چائے پینے کا رواج ہے۔ بے خوابی کے مریضوں کے لیے شام کے وقت اور رات کے کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ چناں چہ ان اوقات میں چائے اور دوسری اشیاء استعمال نہ کریں جن میں کیفین شامل ہو۔

الکوحل نیند کی راہ میں رکاوٹ

الکوحل کا زیادہ استعمال نیند کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ خاص طور سے دن کے اوقات میں الکوحل کا استعمال نیند کے اوقات میں بگاڑ کی وجہ بنتا ہے، جس کی وجہ سے رات میں اپنے مخصوص وقت پر سونا مشکل ہوجاتا ہے۔

نیند سے قبل ورزش نہ کریں

دن کے وقت ورزش کرنے کی عادت ڈالیں مگر بستر پر جانے سے قبل سخت ورزش نہ کریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سونے سے 4 سے 5 گھنٹے قبل ہلکی پھلکی ورزش میٹھی اور پُرسکون نیند لانے میں معاون ہوتی ہے۔

کھانے اور نیند کے درمیان وقفہ ضروری

رات کا کھانا ڈٹ کر کھانا پُرسکون نیند سے محروم کرسکتا ہے۔ اسی طرح کھانا کھانے کے فوری بعد بستر کا رخ کرنے سے بھی پُرسکون نیند نہیں آتی۔ کھانا ہضم نہ ہو تو وقفے وقفے سے آنکھ کُھلتی رہتی ہے۔ اس طرح ایک تو نیند متاثر ہوتی ہے اور دوسرے یہ کہ کھانا کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے بھی مُضر ہے۔ اس ضمن میں میں ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند اور کھانے کے درمیان کم از کم ڈھائی تا 3 گھنٹے کا وقفہ ضروری ہے۔

اعصاب کو پرسکون رکھیں

سونے سے پہلے اعصاب کو پُرسکون کرنے کے لیے کسی سرگرمی میں کچھ دیر مشغول ہوجائیں، مثلاً کتب بینی کریں یا موسیقی سے لطف اندوز ہوں یا ایسی کوئی بھی سرگرمی اختیار کرلیں جس سے ذہن تفکرات اور پریشان کُن خیالات سے عارضی طور پر ہی سہی لیکن آزاد ہوجائے۔

WRITE FOR US

Name

A Hameed,2,Aanchal Digest,43,Ahadees Books,1,Aleem ul Haq Haqqi,2,Areej Shah Novels,1,Army Jobs,1,Articles,185,Ashfaq Ahmed,3,Aslam Rahi M.A,1,Automobiles,2,Autos,5,Business,113,Casino,11,CBD Oil,7,Celebrities,1,Children Books,1,Computer Books,32,Computer Tips,11,Computing Magazine,22,Creative Design; Business,1,Cryptocurrency,65,Dalda Ka Dastarkhwan,1,Darr Digest,7,Devta All Parts,1,Dictionaries,3,Digest,1,Digital Marketing,18,Dosheeza Digest,1,Ecommerce,1,Education,1,English Books,8,English Dictionary,2,Entertainment,10,Essay Writing,12,FIA Jobs,1,Finance,15,Fintech,4,Food,1,Forex Trading,4,Gaming,33,General Knowledge Books,1,Global Science Magazine,7,Haalim Episodes,1,Halim Novel Episodes,1,Hashim Nadeem,8,Hasrat Mohani,1,Health,60,Health Books,2,Health News,28,Health Videos,2,Hijab Digest,17,Hina Digest,20,Historical Books,3,Historical Novels,2,Home Decoration,5,Home Improvements,6,How To,24,Iffat Sehar Tahir,1,Imran Series,6,Insurance,8,Interesting News,36,Internet,3,Islamic Books,14,IT Books,9,IT Urdu Magazines,9,Jasoosi Digest,22,Job Advertisements,8,Jobs,8,Khawateen Digest,44,Kiran Digest,20,Languages Learning Books,1,Legal,5,Lifestyle,9,M.A Rahat,1,Maha Malik,1,Marketing,8,Masala Magazine,1,Maulana Ahmad Saeed Dehlwi,1,Mazhar Kaleem,5,Mehwish Ali Novels,1,Mohiuddin Nawab,13,Muhammad Idrees Khan,1,Naseem Hijazi,1,Naye Ufaq Digest,10,News,23,Nighat Abdullah,1,Nimra Ahmed,10,Pakeeza Digest,19,Pakistan History Books,1,Personal Computer,13,Personal Development,3,Poetry,1,Poetry Books,2,Psychology,9,Quotes websites,1,Real Estate,5,Religious Urdu Books,3,Reviews,10,Rida Digest,3,Rohani Digest,1,Romantic Urdu Novels,53,Sachi Kahaniyan Digest,10,Sadia Abid,1,Saheena Chanda Mehtab,1,Sarguzasht Digest,23,Sayara Digest,3,Scientific Books,5,SEO,22,Shadi Books,1,Shayari,1,Shuaa Digest,44,Smartphones,26,Social Books,3,Software,1,Sports,2,Sultan Bashir Mahmood,8,Sumaira Hameed,2,Sumaira Sharif Toor,1,Sumera Shareef Toor,1,Sumera Sharif Toor,1,Suspense Digest,25,Syed Wasi Shah,1,Taleem o Tarbiat Magazine,8,Tariq Mehmood Majzoobi,1,Technology,88,Technology News,32,Telecom Jobs,1,top 10,1,Traveling,2,Trending,3,Tutorials,1,Ubqari Magazine,23,Umera Ahmed,19,Urdu Articles,2,Urdu Computer Books,5,Urdu Dictionary,2,Urdu Digest,3,Urdu Health Books,1,Urdu Islamic Books,10,Urdu Novels,76,Ushna Kausar Sardar,1,Wallpapers,1,Windows,1,Women Books,1,บ่อนคาสิโน,1,
ltr
item
Urdu Soft Books: Well-researched and Best Quality Trending Articles | Famous Urdu Books and Novels: بے خوابی دور کرنے کے 10 بہترین طریقے
بے خوابی دور کرنے کے 10 بہترین طریقے
https://1.bp.blogspot.com/-Jeayn3CzdkE/Wqk-aqSBS_I/AAAAAAAAGNo/fLJ4Jqz55bMPSP-KMNvuzhwx4wukIuvdwCLcBGAs/s640/Bekhawabi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Jeayn3CzdkE/Wqk-aqSBS_I/AAAAAAAAGNo/fLJ4Jqz55bMPSP-KMNvuzhwx4wukIuvdwCLcBGAs/s72-c/Bekhawabi.jpg
Urdu Soft Books: Well-researched and Best Quality Trending Articles | Famous Urdu Books and Novels
https://www.urdusoftbooks.com/2018/03/10.html
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/
https://www.urdusoftbooks.com/2018/03/10.html
true
5663797177417284559
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content