سُونگھ کر رنگ بتانے والی لڑکی

SHARE:

دیپتی کو یقین ہے کہ اسے یہ صلاحیت قدرت کی طرف سے عطا ہوئی ہے اور اس کی وجہ کوئی دماغی خلل نہیں ہے۔ وہ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مشق جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس خداداد صلاحیت کو وہ بصارت سے محروم افراد کی مدد کے لیے استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

دیکھنے کا تعلق انسان کی حس بصارت سے ہوتا ہے۔ ہم آنکھوں سے اردگرد کے مناظر اور اطراف موجود اشیاء کو دیکھتے ہیں۔ چیزوں کو دیکھ کر ہی ہمیں ان کی رنگت کا اندازہ ہوتا ہے۔ مگر دیپتی ریگمی کا دعویٰ ہے کہ وہ  سُونگھ  کر بتاسکتی ہے کہ کوئی شے کس رنگ کی ہے۔ نیپال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ آنکھیں بند کرکے صرف حس شامہ سے کام لیتے ہوئے رنگوں کو سو فی صد درستی کے ساتھ بُو جھ سکتی ہے۔
دیپتی کو یقین ہے کہ اسے یہ صلاحیت قدرت کی طرف سے عطا ہوئی ہے اور اس کی وجہ کوئی دماغی خلل نہیں ہے۔ وہ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مشق جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس خداداد صلاحیت کو وہ بصارت سے محروم افراد کی مدد کے لیے استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
دیپتی کی اس انوکھی صلاحیت کے مظاہرے کی ویڈیو فوٹیج سب سے پہلے ایک برطانوی روزنامے کی ویب سائٹ پر شایع ہوئی تھی۔ فوٹیج پُشکار نیپال نامی شخص نے بنائی تھی۔ فوٹیج میں دیپتی آنکھوں پر پٹی چڑھائے مختلف چیزوں کو سُونگھ کر ان کا رنگ  بُوجھتی نظر آرہی ہے۔ دیپتی مبینہ طور پر اخبارات پر چھپے ہوئے مواد کا رنگ بھی بتاسکتی ہے اور سطروں پر ہاتھ پھیر کر انھیں پڑھ بھی سکتی ہے۔ پُشکار ویڈیو میں کہتا ہے میں نے یہ اطمینان کرلیا تھا کہ دیپتی کی آنکھوں پر بندھی ہوئی پٹی نے اسے عارضی طور پر بالکل اندھا کردیا ہے اور وہ کچھ دیکھ نہیں سکتی۔ پُشکار کے مطابق وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا دیپتی بڑی آسانی کے ساتھ چیزوں کے رنگ کو محسوس کررہی تھی اور انگلیوں کی پوروں کی مدد سے تحریر پڑھ رہی تھی۔
دیپتی کی اس حیران کُن صلاحیت کا انکشاف گذشتہ برس ہوا تھا۔ وہ بچوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی تھی۔ اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی جب اس نے اپنی سہیلیوں کو کئی چیزیں چُھو کر ان کے رنگ بتائے۔ کچھ عرصے بعد اس کے والدین کو بھی اس صلاحیت کا علم ہوگیا۔ انھوں نے بارہا تجربہ کیا اور ہر بار ان کی بیٹی بند آنکھوں سے چیزوں کو سُونگھ کر ان کے رنگ بتاتی رہی۔
دیپتی کی اس حیران کُن صلاحیت کو synaesthesia کا کرشمہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ اس سے مراد انسانی حسیات میں پیدا ہونے والا خلل ہے جس کی وجہ سے ان کی ’ وائرنگ‘ گڈمڈ ہوجاتی ہے اور ایک حس کے ساتھ دوسری بھی فعال ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض افراد جب کچھ مخصوص آوازیں سنتے ہیں تو انھیں زبان پر ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح مخصوص موسیقی ان کے پردۂ تصور پر مخصوص رنگ اُبھاردیتی ہے۔ ممکنہ طور پر دیپتی کے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کا معاملہ ہے۔
امریکن سائکلوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ہر دوہزار میں سے ایک فرد اس کیفیت کا شکار ہوتا ہے۔ اس کیفیت کے متأثرین میں اکثریت خواتین کی ہے۔ ماہرین کے مطابق  synaesthesia کی حتمی وجوہ کا اب تک تعین نہیں ہوسکا۔

COMMENTS

Name

A Hameed,2,Aanchal Digest,20,Ahadees Books,1,Aleem ul Haq Haqqi,2,Army Jobs,1,Articles,4,Ashfaq Ahmed,3,Aslam Rahi M.A,1,Children Books,1,Computer Books,34,Computer Tips,11,Computing Magazine,22,Dalda Ka Dastarkhwan,1,Devta All Parts,1,Dictionaries,3,English Books,6,English Dictionary,2,Forex Trading,1,General Knowledge Books,1,Global Science Magazine,7,Haalim Episodes,1,Halim Novel Episodes,1,Hashim Nadeem,8,Hasrat Mohani,1,Health,11,Health Books,2,Health News,15,Health Videos,2,Hijab Digest,5,Hina Digest,3,Historical Books,3,Historical Novels,2,Iffat Sehar Tahir,1,Imran Series,1,Interesting News,29,Islamic Books,13,IT Books,14,IT Urdu Magazines,9,Jasoosi Digest,2,Job Advertisements,4,Jobs,4,Khawateen Digest,21,Kiran Digest,2,Languages Learning Books,1,M.A Rahat,1,Maha Malik,1,Masala Magazine,1,Maulana Ahmad Saeed Dehlwi,1,Mazhar Kaleem,1,Mohiuddin Nawab,13,Muhammad Idrees Khan,1,Naseem Hijazi,1,Naye Ufaq Digest,2,Nighat Abdullah,1,Nimra Ahmed,8,Pakeeza Digest,3,Pakistan History Books,1,Poetry,1,Quotes websites,1,Religious Urdu Books,3,Rida Digest,1,Rohani Digest,1,Romantic Urdu Novels,56,Sachi Kahaniyan Digest,1,Sarguzasht Digest,3,Sayara Digest,1,Scientific Books,5,Shadi Books,1,Shayari,1,Shuaa Digest,22,Social Books,3,Sultan Bashir Mahmood,8,Sumaira Hameed,2,Sumaira Sharif Toor,1,Sumera Shareef Toor,1,Sumera Sharif Toor,1,Suspense Digest,3,Syed Wasi Shah,1,Taleem o Tarbiat Magazine,8,Tariq Mehmood Majzoobi,1,Technology News,26,Telecom Jobs,1,top 10,1,torrent,1,Ubqari Magazine,14,Umera Ahmed,19,Urdu Computer Books,17,Urdu Dictionary,2,Urdu Digest,1,Urdu Health Books,1,Urdu Islamic Books,9,Urdu Novels,64,Urdu Poetry Books,2,Windows 7,5,Windows 8,5,Women Books,1,
ltr
item
Urdu Books and Urdu Novels: سُونگھ کر رنگ بتانے والی لڑکی
سُونگھ کر رنگ بتانے والی لڑکی
دیپتی کو یقین ہے کہ اسے یہ صلاحیت قدرت کی طرف سے عطا ہوئی ہے اور اس کی وجہ کوئی دماغی خلل نہیں ہے۔ وہ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مشق جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس خداداد صلاحیت کو وہ بصارت سے محروم افراد کی مدد کے لیے استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
https://4.bp.blogspot.com/-M7xiew8wm2U/Wg2-lhJCf-I/AAAAAAAAFq4/PKjJ-OL1A4s1Hyga9LrbV414EeMBy1FOwCLcBGAs/s1600/Smell-Check.jpg
https://4.bp.blogspot.com/-M7xiew8wm2U/Wg2-lhJCf-I/AAAAAAAAFq4/PKjJ-OL1A4s1Hyga9LrbV414EeMBy1FOwCLcBGAs/s72-c/Smell-Check.jpg
Urdu Books and Urdu Novels
http://www.urdusoftbooks.com/2017/11/blog-post_16.html
http://www.urdusoftbooks.com/
http://www.urdusoftbooks.com/
http://www.urdusoftbooks.com/2017/11/blog-post_16.html
true
5663797177417284559
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy